پیش نظر
جان بوجھ کر بیماری پیدا کرنے والے جراثیم یا دیگر حیاتیاتی مواد خارج کرنے کو حیاتیاتی حملہ کہا جاتا ہے. بیماری کا باعث بننے کے لئے، کئی ایجنٹوں کو سانس، زخم یا خوراک کے ذریعے جسم میں داخلے کی ضرورت ہے۔ کچھ حیاتیاتی ایجنٹ، جیسے کہ اینتھریکس، چھوت کی بیماریوں کا باعث نہيں بنتے ہيں۔ دوسرے، جیسے کہ چیچک کا وائرس، چھوت کی بیماریوں کا باعث بنتے ہيں۔
اگر حیاتیاتی خطرہ پیش آئے تو
دھماکے کے برعکس، ممکن ہے کہ حیاتیاتی حملہ فوری طور پر واضح نہ ہو۔ ممکن ہے کہ آپ کو حیاتیاتی حملے کی علامات نظر آئيں، جیسے کہ بعض اوقات اینتھریکس کی ڈاک کے واقعے میں پیش آیا تھا، اس بات کا زيادہ امکان ہے کہ مقامی ہیلتھ کئیر کے کارکنان غیرمعمولی بیماری کی اطلاع دیں، یا بیمار افراد کی لہر ہنگامی طبی امداد کی تلاش میں ہوگی۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو ریڈيو یا ٹی وی کی ہنگامی نشریات، یا اپنے علاقے میں استعمال کئے جانے والے دوسرے طریقہ کار کے ذریعے خطرے کی اطلاع موصول ہو۔ آپ کو اس کے متعلق ٹیلی فون کال بھی موصول ہوسکتا ہے، یا ہنگامی کاروائی کے کارکنان آپ کے دروازے پر بھی.
حیاتیاتی حملے کی صورت میں، ہوسکتا ہے کہ سرکاری صحت کے افسران جوابی کارروائی کے متعلق فوری معلومات نہ فراہم کرسکیں۔ بیماری کی نوعیت، اور علاج اور متاثرہ افراد کے تعین میں کچھ وقت لگے گا۔ تاہم آپ سرکاری خبروں کے ٹی وی دیکھتے رہيں، ریڈیو سنتے رہيں اور انٹرنیٹ پر نظر رکھتے رہیں۔ خبروں میں مندرجہ ذیل شامل ہيں:
- کیا آپ اس گروپ یا علاقے میں ہیں جسے اتھارٹیاں خطرے میں سمجھتی ہيں؟
- مرض کی علامات کیا ہيں؟
- کیا ادویات یا ویکسینز تقسیم کئے جارہے ہيں؟
- کہاں؟ کس کو لینا چاہئیے؟
- آپ اگر بیمار ہو جائیں تو آپکو ہنگامی طبّی امداد کے لئے کہاں جانا چاہیے ؟
اعلان کردہ حیاتیاتی ہنگامی صورت حال کے دوران:
- اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد بیمار ہوجائے تو شک کرنا بہت ضروری ہے۔
- لیکن خودبخود یہ نہ سمجھ لیں کہ آپ کو ایمرجنسی روم میں جانے کی ضرورت ہے، یا کوئی بھی بیماری حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہے۔ کئی عام بیماریوں کی علامات یکساں ہوسکتی ہیں۔
- عام عقل و فہم سے کام لیں، جراثیم پھیلنے کی روک تھام کے لئے صفائی ستھرائی اور اچھے حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کریں اور طبی مشاورت حاصل کریں۔
- سوچیں کہ کیا آپ گروپ یا علاقے میں ہیں جسے اتھارٹیاں خطرے میں سمجھتے ہيں۔
- بیان کردہ علامات سے اگر آپ کے علامات ملتے ہوں اور اگر آپ اس گروپ میں ہيں جسے خطرے میں سمجھا جائے ،تو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد حاصل کريں۔
اگر آپ کو ممکنہ خطرہ لاحق ہو:
- ڈاکٹر اور دیگر سرکاری صحت کے افسران کی ہدایات پر عمل کریں۔
- اگر مرض چھوت کا ہو تو طبی معائنے اور علاج کی توقع رکھيں۔ آپ کو دوسروں سے دور رہنے کی تجویز دی جاسکتی ہے یا جان بوجھ کر قرنطینہ کیا جاسکتا ہے۔
- غیر متعدی امراض کے لئے طبی معائنے اور علاج کی توقع رکھیں۔
اگر آپ کو آس پاس غیرمعمولی اور مشکوک مواد کی موجودگی کا احساس ہو:
- فورا دور ہوجائيں۔
- اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔ اپنے منہ اور ناک کو کپڑے کی تہوں سے ڈھانپ لیں، جو ہوا کو فلٹر تو کریں لیکن سانس میں رکاوٹ نہ پیدا کریں۔ مثال کے طور پر کاٹن کی دو سے تین تہہ، جیسے کہ ٹی شرٹ، رومال یا تولیہ۔ ورنہ، ٹشو یا کاغذ کے تولیوں کی کئی تہوں سے بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔
- صابن اور پانی کے ساتھ دھوئيں۔
- اتھارٹیوں سے رابطہ کریں۔
- سرکاری خبریں اور معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹی وی دیکھیں، ریڈیو سنیں یا انٹرنیٹ پر نظر رکھیں، جس میں مرض کی علامات، ادویات یا ٹیکوں کی دستیابی، اور بیمار ہونے کی صورت ميں طبی امداد حاصل کرنے کے متعلق شامل ہو۔
- اگر آپ بیمار ہوجائيں تو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد حاصل کریں۔







