پیش نظر
کیمیائی حملے جان بوجھ کر کسی ایسے زہریلے مواد خارج کرنے کو کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ یا ماحول زہر آلود ہوسکیں۔
کیمیائی خطرے کی ممکنہ علامات
- کئی لوگوں کی آنکھوں سے پانی بہنا، پھڑکنا، دم گھٹنا، سانس لینے میں دشواری یا ہم آہنگی کھو بیٹھنا۔
- کئی بیمار یا مردہ پرندے، مچھلیاں یا چھوٹے جانور بھی شک کا باعث بن سکتے ہيں۔
اگر آپ کو کیمیائی حملے کی علامات نظر آئيں تو: فوری طور پر صاف ہوا تلاش کریں
- اگر ممکن ہے ہو تو فوری طور پر متاثرہ علاقے یا کیمائی مواد خارج ہونے کے ذریعے کی شناخت کریں۔
- دور ہٹنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔
- اگر کیمیائی مواد اس عمارت کے اندر ہوں جہاں آپ اس وقت موجود ہوں تو کوشش کریں کہ متاثرہ علاقے سے گزرے بغیر عمارت سے باہر نکل آئيں۔
- اگر آپ اس علاقے سے گزرے بغیر عمارت سے باہر نہيں نکل سکتے ہيں یا صاف ہوا میں نہيں آسکتے ہيں جہاں آپ کو کیمیائی حملے کے آثار نظر آئيں، تو ممکنہ حد تک دور چلے جانا اور "اسی جگہ پر پناہ" حاصل کرنا بہتر ہوسکتا ہے۔
- اگر آپ باہر ہو تو فوری طور پر صاف ہوا تلاش کرنے کے تیزترین طریقے کا تعین کریں۔ علاقے سے باہر نکلنے یا قریب ترین عمارت کے اندر جانے اور "اسی جگہ پر پناہ" حاصل کرنے کے متعلق غور کریں۔
اگر آپ کو کیمیائی مواد سے رابطے میں آنے کا شبہ ہو
اگر آپ کی آنکھوں سے پانی نکل رہا ہو، آپ کی جلد میں جلن ہورہی ہو یا آپ کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہو تو ہوسکتا ہے کہ آپ کیمیائی مواد کے ساتھ رابطے میں آئے ہوں۔
- اگر آپ کو کیمیائی مواد سے رابطے میں آنے کا شبہ ہو تو فوری طور پر اپنے کپڑے اتار کر دھو لیں۔
- پانی کا پائپ، فوارہ یا پانی کا دوسرا ذریعہ تلاش کریں اور اگر ممکن ہو تو صابن سے صاف کریں، لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کیمیائی مواد کو اپنی جلد میں نہ رگڑیں۔
- ہنگامی طبی امداد تلاش کریں۔
مزید معلومات کے لئے "کیا آپ تیار ہیں؟" (انگریزی میں) کے جاری کردہ "وفاقی ہنگامی صورت حال کے انتظام کی ایجنسی" سے رجوع کریں۔







