- قریبی ہنگامی اخراج کی جگہ نوٹ کرلیں.
- آپ کے پہلے انتخاب کے بلاک ہونے کی صورت میں دوسرا راستہ معلوم کرکے رکھیں.
- اگر چیزیں گررہی ہوں تو کسی میز کی آڑ میں پناہ لیں.
- فائل کے کیبینیٹ، کتابوں کے شیلف یا ایسی دوسری چیزوں سے دور ہٹ جائيں جن کے گرنے کا خدشہ ہو.
- کھڑکیوں اور کانچ سے منہ گھمالیں.
- بیرونی دیواروں سے دور ہٹ جائيں.
- اس بات کا تعین کریں کہ کیا آپ کو اپنی جگہ پر رہنا چاہئیے، یعنی یہ "اسی جگہ پر پناہ" یا دور ہٹ جانا چاہئیے.
- ہدایات پر دھیان دیں اور ان پر عمل کریں.
- اپنا ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ اپنے ساتھ لے جائيں، سوائے اس صورت میں کہ آپ کو اس کے آلودہ ہونے کا شبہ ہو.
- لفٹ کا استعمال نہ کريں۔
- سیڑھیاں اترتے وقت دائيں جانب رہيں تاکہ ہنگامی کارکنان اوپر آسکیں.







