بارش کے طوفان وہ شدید مدارینی طوفان ہوتے ہیں جو جنوبی بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، خلیج میکسیکو اور مشرقی بحر الکاہل میں اٹھتے ہیں۔ بارش کے طوفانوں کے خطرے سے دوچار کمیونٹیز میں رہنے والے افراد کو اپنی ضرر پذیری، اور ان تباہ کن طوفانوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے جو اقدامات اپنانے چاہئیں ان سے واقف ہونا چاہئے۔ اس صفحہ پر مذکورہ معلومات دفتر میں، گھر پر، سڑک پر چلتے ہوئے، یا پانی میں موجود زندگیاں بچانے کے لئے استعمال ہوسکتی ہیں۔
- وہ اقدامات جو آپ اپنے خاندان، املاک یا کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنا سکتے ہیں
- مجوّزہ تربیت
- اضافی وسائل
مرحلہ 1: ایک کِٹ تیار کریں / "سفری تھیلا تیار رکھیں"
ایمرجنسی سپلائی کِٹ لیں، جس میں نہ گلنے سڑنے والی غذائیں، پانی، بیٹری سے چلنے والا یا ہینڈ کرینک ریڈیو، اضافی فلش لائٹیں اور بیٹریاں شامل ہیں۔ آپ ایک سفری کِٹ تیار کرسکتے ہیں اور اسے اپنی کار میں رکھ سکتے ہیں کہ مبادا آپ سے گھر خالی کرنے کو کہا جائے۔
مرحلہ 2: ایک منصوبہ بنائیں
اپنے خاندان کو تیار کریں: ایک فیملی ایمرجنسی پلان بنائیں۔
ممکن
ہے کہ آفت کے وقت آپ کی فیملی ایک جگہ نہ ہو، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ
آپ کس طرح ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، آپ کس طرح دوبارہ آپس میں ملیں گے
اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں آپ کیا کریں گے۔ آپ کو مندرجہ ذیل پر بھی غور
کرنا چاہیے:
اپنے کاروبار کو تیار کریں
آمادگی میں کاروبار کا ایک انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔ آفت
سے متعلق منصوبہ ابھی نافذ العمل کرنے سے اس امکان کو بہتر بنانے میں مدد
ملے گی کہ آپ کی کمپنی بچ جائے گی اور دوبارہ بحال ہوجائے گی۔
- آپ کی کمپنی جس طریقے سے چلتی ہے اس کا، داخلی اور خارجی دونوں لحاظ سے، محتاط جائزہ لیں، تاکہ یہ تعین ہوجائے کہ کون سا عملہ، سازوسامان، طریقہ ہائے کار اور آلات کاروبار کو بدستور جاری رکھنے کیلئے مطلق ضروری ہیں۔
- بقاء اور دوبارہ بحالی کے لئے اہم اعمال کی نشاندہی کریں۔
-
اس بات کی منصوبہ بندی کریں کہ آپ کی عمارت،
پلانٹ یا اسٹور کے قابل رسائی نہ ہونے کی صورت میں آپ کیا کریں گے۔
- اس امر پر غور کریں کہ آیا آپ کسی اور مقام سے یا اپنے گھر سے کاروبار چلاسکتے ہیں۔
- اگر آفت آپ کے مقام کو ناقابل استعمال بنا دیتی ہے تو دیگر کمپنیوں کی سہولیات استعمال کرنے کے لئے ان کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔
املاک کو تحفظ فراہم کرنے کا منصوبہ بنائیں
بارش کے طوفانوں کی وجہ سے موسلا دھار بارش ہوتی ہے جس کی وجہ سے
ساحلی اور زمینی علاقوں میں سیلاب کے ریلے کے سبب شدید نقصان ہوسکتا ہے۔ ہر
فرد خطرے کی زد میں ہوتا ہے اور بیمۂ سیلاب کے تحفظ پر غور کرنا چاہیے۔ بیمۂ سیلاب خود سیلاب سے ہونے والے نقصان سے اپنی املاک یا کاروبار کو مالی لحاظ سے تحفظ فراہم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔ اپنے سیلاب سے لاحق خطرے اور خود کو اور اپنے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کے طریقے کی بابت مزید جاننے کے لئے، NFIP کی ویب سائٹ، www.floodsmart.gov کو جا کر ملاحظہ کریں یا 1-800-427-2419 پر (انگریزی میں) کال کریں۔
بیمہ کے علاوہ، آپ حسب ذیل بھی کرسکتے ہیں:
- اپنے گھر کی ساری کھڑکیاں پہلے سے کٹے ہوئے پلائی ووڈ یا بارش کے طوفان کے شٹرز سے ڈھک دیں تاکہ آپ کی کھڑکیاں تیز ہواؤں سے محفوظ رہیں۔
- باہر رکھے ہوئے سارے فرنیچر، آرائشی اشیاء کوڑے کے ڈبوں اور کوئی بھی ایسی چیز جو بندھی ہوئی نہ ہو اندر رکھنے کا منصوبہ بنائیں۔
- سارے درختوں اور جھاڑیوں کو اچھی تراشیدہ حالت میں رکھیں تاکہ وہ نسبتاً زیادہ ہوا روک سکیں۔
- شٹرز کو بند کرکے، اور باہر رکھی ہوئیں اشیاء کو محفوظ بناکر یا انہیں اندر ڈال کر اپنے گھر کو محفوظ بنا لیں۔
- اشیائے ضروریہ کو حسب ہدایات بند (آف) کردیں۔ بصورت دیگر، ریفریجریٹر کا تھرماسٹیٹ اس کی سرد ترین سطح پر رکھیں اور اس کے دروازے بند رکھیں۔
- پروپین ٹینکوں کو بند (آف) کردیں۔
- ایمرجنسی حالات کے لئے ایک جنریٹر لگائیں
- اپنے گیریج کے دروازے مضبوطی سے بند کرلیں؛ اگر ہوا گیریج میں داخل ہو گئی، تو یہ مُضِر اور مہنگے ڈھانچہ جاتی نقصان کا باعث ہوسکتی ہے۔
- حفظان صحت کے مقاصد جیسے بیت الخلاء کی صفائی اور اس میں پانی ڈالنے کے لئے پانی کی کسی صورت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ نہانے کے ٹب اور دیگر بڑے ظروف میں پانی بھرلیں۔
- www.FoodSafety.gov (انگریزی میں) پر جاکر کسی ایمرجنسی صورتحال کے دوران یا بعد میں غذا کو محفوظ رکھنے کا طریقہ معلوم کریں
مرحلہ 3: باخبر رہیں
بارش کے طوفان کے خطرے کئی شکلوں میں آتے ہیں: روشنی، ٹورنیڈوز، سیلابی ریلا، طوفانی موج (انگریزی میں)، تیز ہوائیں (انگریزی میں)، یہاں تک کہ تودوں کے گرنے یا ان کے کھسکنے کے عمل کو بھی پہاڑی علاقوں میں تحریک مل سکتی ہے۔ بارش کے طوفان کے خطرے کی ہر قسم سے وابستہ حفاظتی اقدامات پر بغور نگاہ ڈالیں اور اپنا فیملی ڈیزاسٹر پلان اسی لحاظ سے تیار کریں۔ لیکن یاد رکھیں کہ یہ صرف ایک رہنما کتابچہ ہے۔ بارش کے طوفان کا سامنا ہونے پر کسی فرد کو سب سے پہلے اور سب سے اہم جو کام کرنا چاہیے وہ ہے عقل سلیم سے کام لینا۔
- نقصاندہ اورامکانی طور پر مہلک بارش کے طوفان کے خطروں کے بارے میں مزید جانیں (انگریزی میں)
- کسی بارش کے طوفان کے دوران کیا کیا جائے (انگریزی میں)
- اپنے بچوں کو شامل حال رکھیں (بچوں کی سائٹ) (انگریزی میں)
- معذور افراد اور دیگر رسائی کی اور عملی ضروریات
- پالتو جانوروں کی نگہداشت (انگریزی میں)
ان اصطلاحات سے بخوبی واقف ہوں جن کا استعمال بارش کے طوفان کے خطرے کی نشاندہی کیلئے کیا جاتا ہے۔
- کسی بارش کے طوفان پر کڑی نظر رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے علاقے میں بارش کے طوفان کا آنا ممکن ہے۔ مکان خالی کرنے کے لئے آمادہ رہیں۔
- تازہ ترین پیشرفت کے لئے مقامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی خبروں کے مراکز پر نگاہ رکھیں یا NOAA ویدر ریڈیو سنیں۔
- بارش کے طوفان کی تنبیہہ اس وقت کی جاتی ہے جب آپ کے علاقے میں بارش کے طوفان آنے کی توقع ہوتی ہے۔ اگر مقامی اتھارٹیز آپ کو مکان خالی کرنے کا مشورہ دیں، تو اسے فوری طور پر چھوڑ دیں۔
- بارش کے طوفانوں کی ہوا کی رفتار، مرکزی دباؤ، اور خطرے کے امکان کی بنیاد پر انہیں پانچ اقسام میں تبدیل کیا گیا ہے۔
- تیسری قسم اور اس سے بالا تر کے بارش کے طوفان بڑے بارش کے طوفان مانے جاتے ہے، حالانکہ پہلی اور دوسری قسمیں بھی انتہائی خطرناک ہیں اور آپ کی پوری توجہ کی طالب ہوتی ہیں۔
| پیمانہ نمبر (درجہ بندی) |
دیرپا ہوائیں (میل فی گھنٹہ) |
نقصان |
|---|---|---|
|
|
74-95 |
بہت خطرناک ہوا کے جھکڑ کچھ نقصان کرینگے:
|
|
|
96-110 |
بہت زیادہ خطرناک ہوا کے جھکڑ شدید نقصان کرینگے:
|
|
|
111-130 |
برباد کن نقصان ہوگا:
|
|
|
131-155 |
تباہ کن نقصان ہوگا:
|
|
|
155 سے زیادہ |
تباہ کن نقصان ہوگا:
|
مجوّزہ تربیت
FEMA کے ایمرجنسی منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (EMI) نے کمیونٹی کو بارش کے
طوفان کی صورت میں آمادگی کی ترغیب دینے کے لئے ایک تربیتی پروگرام تیار
کیا ہے۔ کمپیوٹر پر مبنی یہ کورس مدارینی بگولوں اور بارش کے طوفانوں سے
نمٹنے کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرتا ہے۔ www.training.fema.gov/EMIWeb/IS/is324a.asp
پر جا کر ملاحظہ کریں اور باہم متعامل ویب پر مبنی کورس لینے کے لئے دائیں
کالم میں سب سے اوپر 'یہ کورس لیں' کا آپشن منتخب کریں۔ (نوٹ: یہ کورس صرف
انگریزی میں دستیاب ہے)
وفاقی اور قومی مآخذ
کسی بارش کے طوفان کی تیاری اور منصوبہ
بنانے کے طریقے کے سلسلے میں درج ذیل مآخذ پر جا کر اضافی معلومات کو
ملاحظہ کریں:
- وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (انگریزی میں)
- NOAA ہریکین سنٹر (انگریزی میں)
- امریکی ہلال احمر (امریکن ریڈ کراس) (انگریزی میں)
- امریکی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی (انگریزی میں)
- امریکی محکمہ برائے صحت و انسانی خدمات، مرکز برائے ضبط اموات (انگریزی میں)







