نيوگيشن پرجائيں مشمولات پرجائيں Skip to navigation Skip to content

Ready Kids
حقائق کو جانيں

ہمنگ برڈ کي طرح پريشان نہ ہوں

ٹھيک ہے، اب آپ کے پاس ايک سازوسامان کا کٹ اور منصوبہ ہے، ليکن آپ مختلف قسم کے موسمي واقعات اور غير متوقع حالات کے بارے ميں واقعتاً کيا جانتے ہيں؟ ہنگامي حالات ميں آپ جو الفاظ اور اصطلاحات سنيں گے وہ آپ کو الجھن ميں ڈال سکتے ہيں؟ يہاں زيادہ عمومي اصطلاحات، ساتھ ہي ان ويب سائٹوں کا ايک عمومي جائزہ پيش کيا جارہا ہے جنہيں آپ مزيد معلومات کيلئے ديکھ سکتے ہيں؟

ٹورنيڈو

 FEMAکي جانب سے ٹورنيڈو سے متعلق معلومات ايک تباہ کن طوفان جو جکر کھاتي ہوئي بڑھتے دھنوارے کي طرح کے کالے بادل سے زمين کي طرف اترتي دکھائي ديتي ہے جس ميں ہوا کي رفتار 300 ميل في گھنٹہ تک پہنچ جاتي ہے؟ ٹورنيڈو کا موسم عموماً مارچ سے اگست کے مہينوں کے دوران رہتا ہے، ليکن وہ کسي بھي وقت آ سکتے ہيں؟ يہ کسي بھي رياست ميں آ سکتا ہے ليکن زيادہ تر ارکنساس، لووا، کنساس، لوسيانا، مينيسوٹا، نيبراسکا، نارتھ ڈکوٹا، اوہيو، اوکلاھاما، ساؤتھ ڈکوٹا، اور ٹيکساس ميں پايا جاتا ہے - جوايسا علاقہ ہے جسے عام طور پر "ٹورنيڈو کا گليارا" کہا جاتا ہے؟

يہ لفظ چودھويں صدي کے ايک جہازراں کا ہے جس نے، شديد طوفاني برق وباراں کو "ٹورنيڈو" کا نام ديا تھا؟ يہ ہسپانوي لفظ ٹروناڈا سے مشتق ہے، جس کے معني "طوفان برق وباراں" ہے؟

ا گر موسم کي اطلاع يا خبروں ميں يہ بتايا جاتا ہے کہ آپ کے علاقے ميں ٹورنيڈو ہے تو، سب سے زيادہ ضروري چيز يہ ہے کہ کسي ايسي جگہ ميں پنال ليں جہاں کھڑکياں نہ ہوں، جيسے غسل خانہ يا تہ خانہ؟ٹورنيڈو کے بارے ميں معلومات کيلئے يہاں کلک کريں (انگریزی میں)

زلزلہ

FEMA کے ذريعہ زلزلوں کے بارے ميں مزيد معلومات کيلئے يہاں کلک کريں زميني سطح ميں دراڑوں کے ساتھ ساتھ (جنہيں رخنہ کہا جاتا ہے) زمين کي حرکت؟ زلزلوں کي پيمائش ايک پيمانے پرکي جاتي ہے جسے ريکٹراسکيل کہا جاتا ہے؟ اگرچہ زلزلہ مغربي ساحل پرعام ہے، ليکن وہ پورے امريکہ کے 45 رياستوں اور خطوں ميں کہيں بھي ہوسکتے ہيں؟

1280 ميں، "زلزلوں" کو "ايورتھکوئيکينج" کہا جاتا تھا؟

زلزلہ کي صورت ميں، ليٹ جانا (DROP)، ڈھک لينا (COVER) اور پکڑے رہنا (HOLD ON) کو ياد رکھيں؟ فرش پر ليٹ جائيں اور چھپنے کيلئے کسي چيز کے نيچے رہيں اور اسے اس وقت تک پکڑے رہيں جب تک زلزلہ رک نہ جائے؟ مزيد حفاظتي نکات کيلئے يہاں کلک کريں (انگریزی میں)

آگ لگنے سے متعلق ہنگامي حالات

 کي جانب سے آتش زدگي کے ہنگامي حالات سے متعلق مفيد نکات کيلئے يہاں کلک کريں آتش زدگي غير متوقع واقعات ہوتے ہيں جواسکول، گھر، دوکان يا شاپنگ مال، يہاں تک کہ گھر سے باہر جنگل يا ميدان ميں بھي واقع بھي ہوسکتے ہيں؟ آگ سے متعلق ہنگامي حالات کے دوران ہميشہ يہ جاننا کہ ہنگامي نکاسي کے دروازے کہاں ہيں اورپرسکون رہنا ياد رکھنا ضروري ہے؟ آتش زدگي کے دوران آپ جو سب سے ضروري چيز کرسکتے ہيں وہ يہ ہے کہ اپنے قريب موجود بالغ افراد، جيسے اپنے استاد يا والدين کي ہدايات سنيں؟ فوراً عمارت يا آگ والے حصے سے نکلنے کيلئے سيڑھياں استعمال کرنا ياد رکھيں (کبھي بھي لفٹ کا استعمال نہ کريں)، پھر 911 پر کال کريں؟

يلو اسٹون نيشنل پارک ميں، آگ لگنے کے واقعات اکثر دوپہر بعد 3:03 بجے ہوتے ہيں؟ ايسا اس لئے کہ دوپہر کے دوران جب سورج کافي گرم ہوتا ہے تو آگ زيادہ شديد طور پر لگتي ہے؟ يہ دھوئيں والي آگ آساني سے نظر آجاتي ہے اور اکثر پارک کے سياح اس کي اطلاع ديتے ہيں! FEMA کي جانب سے مزيد حفاظتي نکات کيلئے يہاں کلک کريں(انگریزی میں)

سيلاب

 FEMA  کي جانب سے سيلاب سے متعلق حفاظتي معلومات کيلئے يہاں کلک کريں يہ قدرتي حالت نديوں کے بھر جانے، شديد بارش، باندھ کے ٹوٹ جانے، يا برف کے زيادہ تيزي سے پگھلنے کے نتيجے ميں پيدا ہوتي ہے؟ يہ انتہائي عام قدرتي موسمي واقعہ ہے ہر امريکي رياست ميں ہوسکتا ہے؟

لفظ "فلڈ" (سيلاب) پراني انگريزي زبان کا لفظ ہے جس کے معني "ندي، يا سمندر کے پاني کا بہاؤ" ہے؟

سيلاب کے پاني سے جتنا زيادہ دور رہ سکتے ہوں رہيں؟ سيلاب کے پاني ميں حرکت کرنا خطرناک ہوسکتا ہے کيونکہ يہ آپ کے قدموں کو اکھاڑ سکتا ہے؟ اورکسي بھي قسم کے سيلاب کا پاني آلودہ ہوسکتا ہے، يعني اس ميں خطرناک مادے ہوسکتے ہيں؟ باڑھ سے متعلق مزيد حفاظتي معلومات کيلئے يہاں کلک کريں(انگریزی میں)

سونامي

FEMA کي جانب سے سونامي کے بارے ميں مزيد معلومات کيلئے يہاں کلک کريں ايک ديوھيکل لہر جو پاني کي زيريں سطح ميں مختلف قدرتي واقعات جيسے زلزلہ، آتش فشاں کا پھٹنا، زمين کھسکنا، اور حجرشہابي کے سبب ہوئي ہلچل کي وجہ سے پيدا ہوتي ہے؟ سونامي عام طور پر بحرالکاہل ميں پيدا ہوتے ہيں؟

"سونامي ايک جاپاني لفظ ہے؟ سو کے معني "بندرگاہ" اور نامي کے معني "لہر" ہيں؟

اگر آپ کو بحرالکاہل کے ساحلي علاقے ميں زلزلہ محسوس ہو تو، يہ معلوم کرنے کيلئے اپنا بيٹري سے چلنے والا ريڈيو چالو کرليں کہ آيا سونامي سے متعلق انتباہ تو نہيں ديا جارہا ہے؟ اگر آپ کو سونامي کا انتباہ سنائي دے، اور وہ جگہ خالي کرنے کيلئے کہيں تو، فوراً اس پر عمل کريں؟ سونامي سے متعلق مزيد  معلومات کيلئے يہاں کلک کريں(انگریزی میں)

ہيريکن

ہيريکن ايک استوائي طوفان جس کا ايک "مرکز" ہوتا ہے؟ ہيريکن کے درجے ميں آنے والے موسم کيلئے ہوا کي رفتار لازمي طور پر 74 ميل في گھنٹہ يا زيادہ ہوني چاہئے؟

"ہيريکن" ہسپانوي زبان کے لفظ ہراکن سے مشتق ہے؟

جب ہيريکن زمين آتا ہے تو، شديد بارش، تند وہائيں اور بڑي بڑي لہريں عمارتوں، پيڑوں اور کاروں کو تباہ کرسکتي ہيں؟ ہيريکن ميں کسي پناہ گاہ ميں چھپ جانا اور ٹيليويژن ديکھتے يا ريڈيو سنتے رہنا بہت ضروري ہے؟ FEMA کي جانب سے مزيد حفاظتي نکات کيلئے يہاں کلک کريں(انگریزی میں)

دھشتگردي

حکومتوں کودھمکا کر اپني پاليسياں تبديل کرنے پر مجبور کرنے کيلئے دھمکي يا تشدد کا استعمال کرنا دھشتگردي ہے؟ دہشتگرد کوئي اکيلا فرد يا کسي تنظيم کا رکن ہوسکتا ہے؟ عالمي تجارتي مرکز اور پينٹاگن پر 11 ستمبر، 2001 کو ہوئے حملے، دہشتگردانہ کارروائيوں کي مثاليں ہيں؟

"دہشتگردي" لفظ کا استعمال سب سے پہلے فرانس ميں 1975 ميں کيا گيا تھا؟

اگر اس قسم کي ہنگامي صورتحال کے بارے ميں آپ کے سوالات ہوں تو اپنے والدين يا استادوں سے گفتگو کريں؟

ريڈي کڈز

آخري تجديد کردہ: يکم اپريل 2010
Ready Home | Ready Kids Home | Privacy Policy | Site Map | Contact Ready Kids | About Ready Kids
Publications | Linking to Ready Kids | USA.GOV | No FEAR Act | Download Plug-ins | FOIA
ريڈي مہم FEMA کا ايک پروگرام ہے?