پاس پڑوس اور اپارٹمنٹس
کسی ہنگامی صورتحال میں پورے معاشرے کا ساتھ مل کر کام کرنا بہتر ہے۔
- اپنے پڑوسیوں سے بات کریں کہ آپ کس طرح کسی ہنگامی حالت میں ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں ۔
- معلوم کریں کہ آیا کسی کے پاس خصوص آلہ جات ہیں جیسے برقی جنریٹر، یا کسی قسم کی مہارت جیسے طبی معلومات، جس سے بحرانی حالت میں مدد مل سکتی ہے۔
- یہ فیصلہ کریں کہ کون عمررسیدہ یا معذور پڑوسیوں پر نظر رکھے گا۔
- ایسی صورتحال کے لئے کہ آپ ہنگامی حالت میں گھر نہ پہنچ سکیں تو بچوں کے واسطےمتابعتی منصوبہ بنائیں۔
- منصوبوں کا اشتراک اور اس پر وقت رہتے بات چیت کرنا بہتر حکمت عملی ہے۔







