نیوگیشن پرجائیں مشمولات پرجائیں Skip to navigation Skip to content

Ready | ترجمہ کا پورٹل | English
ہومایک تھیلا حاصل کریںمنصوبہ بنائیںباخبر رہیں

سوچنے کیلئے کچھ چیزیں...

آپ کو اپنی گاڑی میں ہنگامی سازوسامان کا چھوٹا تھیلا رکھنا چاہئے، کیونکہ ممکن ہے کہ جب آپ کہیں جارہے ہوں یا سفر کررہے ہوں تو ہنگامی صورتحال پیدا ہوجائے۔

ٹھہرنے یا جانے کا فیصلہ کرنا

« پچھلا

اپنی جگہ پررہنا

پناہ گاہ کا خاکہ دیکھیں
یہاں کلک کریں پناہ گاہ کا خاکہ دیکھنے کیلئے۔ (انگریزی میں)

خواہ آپ گھر پر ہوں، کام پر ہوں یا کہیں اور، ایسی صورتحال ہوسکتی ہے جب آپ کیلئے جہاں ہیں وہیں رہنا اور باہر کی غیریقینی صورتحال سے بچنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

ایسے دیگر حالات ہوسکتے ہیں جب جہاں ہیں وہیں رہنا اور اپنے اور باہر ممکنہ طور پر موجود آلودہ ہوا اور اپنے درمیان رکاوٹ رکھنا، ایک ایسی کارروائی جسے "کمرے کو پوری طرح بند کردینا" زندہ رہنے کیلئے ضروری ہو جاتا ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دستیاب معلومات کااستعمال کریں۔ اگر آپ کو ہوا میں کافی مقدار میں ملبہ نظرآئے، یا اگر مقامی انتظامیہ بتائے کہ ہوا بری طرح آلودہ ہے تو، آپ کو اس طرح کی کارروائی کرنی چاہئے۔

کمرہ کو پوری طرح بند کرنے کی کارروائی کو آپ کے اور باہر موجود ممکنہ طور پر آلودہ ہوا کے درمیان عارضی حفاظتی پیمانہ مانا جاتا ہے۔ یہ اپنی جگہ پر پناہ لینے کی ایک قسم ہے جس کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

"اپنی جگہ پر پناہ لینا اور کمرے کو پوری طرح بند کردینا"

  • اپنے اہل خاندان اور پالتو جانوروں کو اندر لے آئیں۔
  • دروازوں کومقفل کردیں، کھڑکیوں، روشندانوں اور آتشدان کا ڈھکن بند کردیں۔
  • پنکھوں، ایر کنڈیشننگ اور گرم ہوا خارج کرنے والے نظاموں کوبند کردیں۔
  • اپنا ہنگامی سازوسامان کا کِٹ لے لیں تاوقتیکہ آپ کو پورا یقین نہ ہو کہ یہ بھی آلودہ ہوچکا ہے۔
  • اگرممکن ہو تو،کسی اندرونی کمرے میں چلے جائیں جہاں کم کھڑکیاں ہوں۔
  • سبھی کھڑکیوں، دروازوں اور روشندانوں اور ہوا آنے والے درزوں کو پلاسٹک کی چادر اور ٹیپ سے اچھی طرح بند کردیں۔ وقت بچانے کیلئے ان چادروں کی پیمائش اور کاٹنے کا کام پیشگی طور پر کرلیں۔
  • جو ممکن ہے کرنے کیلئے تیار رہیں اوردرزوں کو بند کرنے کیلئے جو کچھ دستیاب ہے اس کا استعمال کریں تاکہ آپ اپنے اور آلودگی کے درمیان رکاوٹ کھڑی کرسکیں۔
  • ہوسکتا ہے کہ مقامی انتظامیہ جو کچھ ہورہا ہے اور ایسی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہئے اس کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم نہ کرسکے۔ تاہم، آپ کوسرکاری خبروں اورہدایات کیلئے ٹی وی دیکھنا، ریڈیو سننا اورانٹرنیٹ دیکھنا چاہئے۔

معلوم کریں کہ کب اور کس طرح افادہ جات (گیس، پانی، بجلی، فون) کو بند کریں:

اگر آپ کے گھر کو نقصان پہنچا ہے یا آپ کو اپنے افادہ جات کو بند کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے:

  • بجلی، گیس اور پانی کو بند کرنے کے والو تلاش کریں۔
  • گیس اور پانی بند کرنے والے والو کے قریب ضروری اوزار رکھیں۔
  • اہل خانہ کو سکھائیں کہ افادہ جات کو کیسے بند کیا جائے۔
  • اگر آپ گیس کو بند کرتے ہیں تو، اسے دوبارہ کسی پیشہ ور فرد کے ذریعہ ہی چالو کیا جانا چاہئے۔ خود سے ایسا کرنے کی کوشش نہ کریں۔