افراد اور خآندانون کی طرح ہی، اسکولوں، یومیہ نگہداشت فراہم کرنے والوں، کام کی جگہوں، نائبرہوڈز اور اپارٹمنٹ بلڈنگز کے پاس بھی جائے وقوع کے لحاظ سے موزوں ہنگآمی منصوبے ہونے چاہئیں۔
آپ کا خاندان جہاں زیادہ تر وقت گزارتا ہے ان مقامات پر منصوبے کے بارے میں معلوم کریں: کام، اسکول، اور دیگر ایسے مقامات جہاں آپ اکثر جاتے ہیں۔ اگر کوئی منصوبہ نہیں ہے تو، منصوبہ تیار کرنے کیلئے رضاکارانہ مدد پرغور کریں۔ آپ کسی ہنگامی صورتحال میں اپنے خاندان اور عزیزوں کو دوبارہ متحد کرنے کیلئے بہتر طور پر تیاری کرسکتے ہیں اگر آپ وقت سے پہلے سوچیں اور دوسروں کے ساتھ پیشگی گفتگو کرلیں۔
ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں سیٹیزن کورپس (انگریزی میں)۔
اسکول اور یومیہ نگہداشت
اگر آپ کسی عمررسیدہ یا معذور بالغ فرد کے والدین، یا سرپرست ہیں تو، یہ یقینی بنائیں کہ اسکول اور یومیہ نگہداشت کے فراہم کنندگان کے پاس ہنگامی ردعمل کے منصوبے ہوں۔
» مزید معلومات کیلئے ملاحظہ کریں ریڈی کڈز ۔ (انگریزی میں)
- ان سے پوچھیں کہ بحران کے دوران وہ اہل خاندان سے کس طرحمواصلت کریں گے۔
- معلوم کریں کہ آیا انہوں نے حسب ضرورت کھانا، پانی اور دیگر بنیادی سازوسامانجمع کرلیا ہے۔
- معلوم کریں کہ آیا وہ ضرورت کے وقت "اپنی جگہ پر ہی پناہ لینے" کیلئےتیار ہیں اور اگریہاں سے جانا ضروری ہوگیا تو ان کا ارادہ کہاں جانے کا ہے۔
اسکولوں کیلئے ہنگامی تیاری سے متعلق منصوبے تیار کرنے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ کرم امریکی محکمۂ تعلیم کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں http://www.ed.gov/emergencyplan (انگریزی میں)
کام کی جگہیں (جائے کار)
اگر آپ آجر ہیں تو، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے کام کی جگہ پر عمارت سے انخلاء کا منصوبہ ہو اور پابندی سے اس کی مشق کی جاتی ہو۔
» مزید معلومات کیلئے ملاحظہ کریں ریڈی بزنس (انگریزی میں)
- اس بات کے تعین کیلئے اپنےحرارت، ہواباشی اور ایر کنڈیشننگ نظام پر تنقیدی نظر ڈالیں کہ یہ محفوظ ہے اور آیا ممکنہ آلودگیوں کو بہتر طور پر چھاننے کیلئے اسے آسانی سے اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، اور یہ بات معلوم رکھنا یقینی بنائيں کہ ضرورت کے وقت اسے کیسے بند کیا جائے۔
- اس بارے میں سوچیں کہ اگر ملازمین گھر نہ جاسکیں تو کیا کرنا ہے۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس موزوںسازوسامان دستیاب ہو۔
- مزید معلومات ایک تھیلا حاصل کریں اور رابطے میں رہیں پر حاصل کریں۔
ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، سیٹیزن کورپس (انگریزی میں) اور ہمارا نائبرہوڈز اینڈ اپارٹمنٹس (انگریزی میں) والا حصہ ملاحظہ کریں.







