Radiological Hazard Symbol

تابکاری کا خطرہ

 

تابکاری کا خطرہ، جسے عام طور پر "ڈرٹی بم" یا "ریڈیولوجیکل ڈیپریشن ڈیوائس (RDD)" کہا جاتا ہے، کسی اہدافی علاقے میں تابکار مادوں کو پھیلانے کیلئے عام دھماکہ خیزمادوں کا استعمال ہے۔ یہ نیوکلیائی دھماکہ نہیں ہے۔ ایسے دھماکے کی قوت اور تابکاری کی آلودگی کم علاقے میں ہوگی۔ اگرچہ دھماکے کا پتہ فوری طور پر چل جائے گا، تاہم تابکاری کی موجودگی کی وضاحت اس وقت تک نہین ہوپائے گی جب تک کہ کوئی تربیت یافتہ فرد مخصوص آلات کے ساتھ اس مقام کی جانچ نہ کرے۔ کسی بھی دیگر تابکاری کی طرح، آپ اثرات کو محدود کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ تابکار دھول میں سانس لینے سے بچا جائے جو ہوا میں مل سکتی ہے۔

اگر تابکاری یا "ڈرٹی بم" کا خطرہ ہو

  1. اگرآپ گھر سے باہر ہیں اور کوئی دھماکہ ہوتا ہے یا سرکاری اہلکاران قریب میں تابکاری کے خطرے کا انتباہ دیتے ہیں تو، اپنے منہ اور ناک کو ڈھک لیں اور فوراً کسی ایسی عمارت کے اندر چلے جائیں جسے نقصان نہ پہنچا ہو۔ اگر آپ اندر ہی ہیں تو دیکھ لیں کہ کہیں آپ کی عمارت کو نقصان تو نہیں پہنچا ہے۔ اگر آپ کی عمارت مستحکم ہے تو، جہاں ہیں وہیں رہیں۔

    کھڑکیاں اور دروازے بند کردیں؛ ایئرکنڈیشنر، ہیٹر یا ہواباشی کے دیگر نظاموں کو بند کردیں۔

  2. اگر آپ اندر ہیں اور آپ کے قریب ہی دھماکہ ہوتا ہے یا آپ کو اندر میں تابکاری پھیلنے کا انتباہ دیا جاتا ہے تو، اپنے منہ اور ناک کو ڈھک لیں اور فوراً باہر چلے جائیں۔ کوئی ایسی عمارت یا پناہ گاہ تلاش کریں جسے نقصان نہ پہنچا ہو اور فوراً اندر چلے جائیں۔

    اندرجانے کے بعد، کھڑکیاں اور دروازے بند کردیں؛ ایئرکنڈیشنر، ہیٹر یا ہواباشی کے دیگر نظاموں کو بند کردیں۔

  3. اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ تابکاری کا شکار ہوگئے ہیں، تو اپنے کپڑے اتار لیں اور جتنی جلدی ممکن ہو صفائی کریں۔
  4. آپ جہاں ہیں وہیں رکیں، ٹی وی دیکھیں، ریڈیو سنیں، یا باضابطہ تازہ خبروں کیلئے انٹرنیٹ دیکھیں۔
  5. یاد رکھیں: اپنے اوپر ہونے والے تابکاری کے اثر کی مقدار کو کم کرنے کیلئے، ڈھال، دوری اور وقت پر غور کریں۔
    • وقت: گزارے گئے وقت میں کمی سے بھی آپ کا خطرہ کم ہوگا۔
    • دوری: آپ دھماکے سے جتنے زیادہ دور ہونگے آپ پر اس کا اثر اتنا ہی کم ہوگا۔
    • ڈھال: اگر آپ اور ریڈیوایکٹو مادوں کے درمیان موٹی ڈھال ہوگی تو، زیادہ تر تابکاری جذب ہوجائے گی اور آپ کو کم خطرہ ہوگا۔

ہنگامی حالت میں، مقامی انتظامیہ جو کچھ ہورہا ہے اور اس بارے میں کہ آپ کوکیا کرنا چاہئے، فوری طور پر معلومات فراہم نہیں بھی کرسکتی ہے۔ البتہ، آپ کو ٹی وی دیکھنا چاہئے، ریڈیو سننا چاہئے یا تازہ باضابطہ خبروں اور معلومات تک فوراً رسائی کیلئے اکثر انٹرنیٹ دیکھنا چاہئے۔

مزید عمومی معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں "کیا آپ تیار ہیں؟" (انگریزی میں) از فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (انگریزی میں).