Lightning in a thunderstorm

طوفان برق و باراں

امریکہ میں، ہرسال بجلی گرنے سے اوسطاً 300 لوگوں کی موت ہوتی ہے اور 80 لوگ زخمی ہوتے ہیں۔ سبھی برق وباراں والے طوفانوں میں بجلی پیدا ہوتی ہے اور خطرے کا امکان ہوتا ہے۔ ان خطرات میں ٹورنیڈو، تیز ہوائیں، برفباری، جنگلی آگ اوراچانک سیلاب آجانا شامل ہے، جو طوفان برق و باراں سے متعلق دیگر خطرات سے کہیں زیادہ زندگیاں لینے کیلئے ذمہ دار ہیں۔

بجلی گرنے سے افراد اور مکان کو ہونے والا خطرہ اس کی پیشگوئی نہ ہوپانے کی وجہ سے کافی بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے تیاری کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ یہ اکثر شدید بارش والی جگہ سے باہر گرتے ہیں اور کسی بارش والی جگہ سے 10 میل دور بھی واقع ہوسکتے ہیں۔ بجلی گرنے سے ہونے والی زیادہ تر اموات اور زخمی ہونے کے واقعات تب ہوتے ہیں جب لوگ موسم گرما کے مہینے میں دوپہر بعد اور شام کے اوقات میں باہر ہوتے ہیں۔

اقدام 1: ایک کٹ حاصل کریں

ہنگامی سازوسامان کا کٹ لیں جس میں نہ گلنے سڑنے والی غزائیں، پانی، بیٹری والی یا ہینڈ کرینک ریڈیو، اضافی فلش لائٹیں اور بیٹریاں شامل ہیں۔

اقدام 2: ایک منصوبہ بنائیں

اپنے خاندان کو تیار کریں

  • خاندان کیلئے ہنگامی منصوبہبنائیں۔
  • بے بی سیٹر یا بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو اپنا منصوبہ بتائیں۔
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس چیپٹر (انگریزی میں) سے معاشرتی ہنگامی کارروائی کی ٹیم (CERT) کی کلاس لیں۔ اپنی تربیت کو تاحال تازہ رکھیں۔
  • 30/30 بجلی گرنے سے تحفظ کے اصول کو یاد رکھیں: اگر ایسی بجلی نظرآئے جس کے بعد گرج کی آواز ہونے تک آپ 30 تک کی گنتی نہ کرسکیں تو، گھر کے اندر چلے جائیں۔ آخری گرج سننے کے 30 منٹ بعد تک گھر کے اندر ہی رہیں۔

اقدام 3: باخبر رہیں

ان اصطلاحات سے واقفیت حاصل کریں جن کا استعمال طوفان برق وباراں کے خطرے کی شناخت کیلئے کیا جاتا ہے

  • طوفان برق و باراں کی نگرانی کا مطلب ہے کہ آپ کے علاقے میں طوفان برق باراں کا امکان ہے۔
  • طوفان برق و باراں کے انتباہ کا مطلب ہے کہ طوفان برق و باراں پیدا ہورہا ہے یا جلد ہی اس کے آنے کی توقع ہے۔ اگر آپ کو پناہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے تو، فوراً ایسا کریں۔

اپنے گھر کو تیار کریں

  • ایسے مردہ یا گل رہے درختوں اور ٹہنیوں کو کاٹ دیں جو شدید طوفان برق و باراں میں گر سکتے ہوں اور چوٹ یا نقصان پہنچا سکتے ہوں۔
  • باہر موجود ایسی چیزوں کو محفوظ کردیں جو اڑ سکتی ہوں یا نقصان پہنچا سکتی ہوں۔
  • کھڑکیوں کا شٹر گرادیں اور بیرونی دروازوں کو بند کردیں۔ اگر شٹر موجود نہ ہوں تو، کھڑکی کے بلائنڈز، شیڈز یا پردوں کو بند کردیں۔
  • درج ذیل پر جاکر معلوم کریں کہ کس طرح کسی ہنگامی صورتحال کے دوران یا بعد میں غذا کو محفوظ رکھیں: www.foodsafety.gov/keep/emergency/ (انگریزی میں)

مقامی افسران کو سنیں

اپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے ذریعہ تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلوم کریں۔ ہنگامی صورتحال میں، ہمیشہ، مقامی ایمرجنسی منیجمنٹ کے اہلکاران کے ذریعہ دی گئی ہدایات کو سنیں۔

طوفان برق وباراں کیلئے منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کے طریقوں ساتھ ہی طوفان برق و باراں کے دوران اور بعد میں کیا کریں، اس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں: فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (انگریزی میں) NOAA واچ (انگریزی میں), یا امریکن ریڈ کراس (انگریزی میں)۔