Image of shattered brick wall and fire

دھماکے

اگر دھماکہ ہو تو

  • اپنے میز یا کسی مضبوط میز کی آڑ میں پناہ لیں۔
  • فوری طور پر عمارت سے باہر نکل جائيں۔
  • لفٹ کا استعمال نہ کريں۔
  • آگ اور دوسرے خطرات کے لئے جانچ پڑتال کریں۔
  • اگر وقت اجازت دیں تو اپنے ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ لے لیں۔

اگر آگ لگ جائے تو

  • فوری طور پر عمارت سے باہر نکل جائيں۔
  • اگر دھواں نکل رہا ہو تو نیچے رینگیں۔
  • اگر ممکن ہو تو اپنے منہ اور ناک کو گیلے کپڑے سےڈھانپیں۔
  • بند دروازوں کے اوپری، نچلے اور درمیانی حصوں کو محسوس کرنے کے لئے اپنے ہاتھ کا پچھلا حصہ استعمال کریں۔
  • اگر دروازہ گرم نہ ہو ہو، تو اپنے آپ کو اس کے ساتھ لگائيں اور آہستہ سے کھولیں۔
  • اگر دروازہ گرم ہو تو اسے نہ کھولیں۔ باہر جانے کے لئے دوسرا راستہ تلاش کریں۔
  • لفٹ کا استعمال نہ کریں۔
  • اگر آپ کو آگ لگ جائے تو بھاگئیے نہيں۔ آگ بجھانے کے لئے رکیں، گریں اور لوٹیں۔
  • اگر آپ گھر پر ہوں تو پہلے سے متعین کردہ ملاقات کی جگہ پر جائيں۔
  • اپنے گھر والوں کی گنتی کریں اور چھوٹے بچوں کی نگرانی کریں۔
  • کبھی بھی جلتی ہوئی عمارت میں واپس نہ جائيں۔

اگر آپ ملبے کے نیچے دب جائيں تو

  • اگر ممکن ہو تو بچانے والوں کو اپنے وقوعہ کی نشان دہی کرنے کے لئے فلیش لائٹ استعمال کريں۔
  • غیرضروری حرکت سے اجتناب کریں تاکہ دھول نہ اٹھے۔
  • آپ کے ہاتھ میں جو کچھ بھی ہو، اس کے ساتھ اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ لیں۔ (موٹے کاٹن کا کپڑا اچھا فلٹر ثابت ہوسکتا ہے۔ کپڑے سے سانس لینے کی کوشش کریں۔)
  • کسی پائپ یا دیوار پر ٹیپ کریں جسے سن کر بچانے والے اندازہ لگاسکيں کہ آپ کہاں ہيں۔
  • اگر ممکن ہو تو بچانے والوں کا دھیان اپنی طرف کھینچنے کے لئے سیٹی استعمال کريں۔
  • صرف آخری حربے کے طور پر ہی چیخيں۔ چیخنے سے آپ کی سانس کی نالی میں دھول کی خطرناک مقدار داخل ہوسکتی ہے۔