Stormy ocean wave

سونامی

سونامی، جسے زلزلیاتی سمندری لہریں بھی کہا جاتا ہے، بحرالکاہل کے ساحلی علاقے میں زیادہ عام ہے، لیکن یہ امریکہ کے ساحلی علاقے میں کہیں بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ سونامی بے انتہا بڑی لہریں ہوتی ہیں جو کسی زیر زمین زلزلہ جیسے زلزلے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ یہ فی گھنٹہ سینکڑوں ميل کی دوری طے کرسکتی ہیں، اور 100 فٹ سے بھی زیادہ اونچی لہروں کے ساتھ زمین پر حملہ آور ہوسکتی ہیں۔

  • ان اصطلاحات کے درمیان فرق کو سمجھنا جو سونامی کے خطرے کو بتاتی ہیں: مشورہ، نگرانی اور انتباہ۔ ان اصطلاحات کی تفصیلی وضاحت کیلئے، ملاحظہ کریں www.fema.gov (انگریزی میں)۔
  • فوری کارروائی کا منصوبہ بنائیں۔
  • اگر آپ ساحل کے قریب پانی میں ہیں اور اپ کو ساحل سے پانی میں ڈرامائی طور پر کمی نظر آتی ہے تو آپ کو اسے قدرت کا انتباہ سمجھنا چاہئے کہ سونامی آنے والی ہے۔
  • فوراً خشکی کے اندرونی حصوں کی طرف چلے جائیں اور اس وقت تک سیلاب زدہ اور نقصان والے علاقے کی طرف نہ جائیں جب تک کہ سرکاری اہلکار ایسا کرنے کیلئے نہ کہیں۔
  • موسم سے متعلق مزید معلومات کیلئے NOAA واچ (انگریزی میں) ملاحظہ کریں
  • درج ذیل پر جاکر معلوم کریں کہ کس طرح کسی ہنگامی صورتحال کے دوران یا بعد میں غذا کو محفوظ رکھیں: www.foodsafety.gov/keep/emergency/ (انگریزی میں)

باخبر رہیں

ہوسکتا ہے کہ مقامی انتظامیہ جو کچھ ہورہا ہے اور ایسی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہئے اس کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم نہ کرسکے۔ تاہم، آپ کو سرکاری خبروں اور ہدایات تک فوراً رسائی کیلئے NOAA موسمی ریڈیو (انگریزی میں) سننا، ٹی وی دیکھنا یا اکثر انٹرنیٹ پرجانا چاہئے۔