Image of cars caught in a landslide

زمین کھسکنا (ہبوط ارض) اور ملبے کا بہاؤ

زمین کھسکنے کو کیچڑ کھسکنے یا ملبے کا بہاؤ بھی کہا جاتا ہے، جو سبھی امریکی ریاستوں اور علاقوں میں ہوتا ہے، اور یہ کئی وجوہات سے ہوسکتا ہے جن میں زلزلے، طوفان اور آگ بھی شامل ہے۔ زمین کھسکنے کا عمل بہت تیزی سے، اکثربہت کم وقفے میں ہوجاتا ہے، اور اس کیلئے تیاری کا سب سے بہتر طریقہ آپ کے گھر اور اس کے آس پاس کےعلاقے میں ہورہی ایسی تبدیلیوں سے باخبر رہناہے جس سے زمین کھسکنے کے امکان کا اشارہ ملتا ہو۔

  • زمین کے مناسب استعمال کے طریقوں کو اپنا کرزمین کھسکنے کے عمل کیلئے تیار رہیں - تیز ڈھلانوں یا قدرتی کٹاؤ سے بنی گھاٹیوں کے نزدیک عمارت نہ بنائیں۔
  • اپنے آس پاس کی زمین سے واقف رہیں۔ مقامی اہلکاروں سے مل کر معلوم کریں کہ آیا آپ کے علاقے میں ملبے کے بہاؤ کا واقعہ ہوا ہے۔ ایسی ڈھلانیں جہاں ماضی میں ملبے گرے ہوں وہاں آئندہ بھی اس کا امکان رہتا ہے۔
  • زمینی منظر اور پانی کی نکاسی میں تبدیلیوں، یا بنیادوں یا پیدل راستوں میں بنی نئی دراڑوں پر نگاہ رکھیں۔
  • اپنے گھر یا کاروبارکیلئے موزوں انسدادی پیمانوں کے بارے میں کسی پیشہ ور فرد سے بات کریں، جیسے پائپ کی لچیلی فٹنگ، جو ٹوٹنے عمل کو بہتر طور پر روک سکے۔
  • اپنے گھر یا کاروبار کے قریب ڈھلان پر طوفان کے پانی کی نکاسی کی ترتیب کو دیکھیں، اور ان جگہوں کو نوٹ کرلیں جہاں نکاسی والا پانی جاتا ہے۔ اپنے گھر یا کاروبارکے گرد پہاڑیوں کی ڈھلان پر زمین کی حرکت کی علامات پرنظر رکھیں، جیسے زمین کا معمولی حد تک کھسکنا یا ملبے کا بہاؤ یا رفتہ رفتہ جھکتے ہوئے پیڑ۔

باخبر رہیں

  • اپنے علاقے کے ہنگامی ردعمل اور انخلاء کے منصوبوں کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے اپنے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور اپنے خاندان اور کاروبار کیلئے اپنے ہنگامی منصوبے بنائیں۔
  • ہوسکتا ہے کہ مقامی انتظامیہ جو کچھ ہورہا ہے اور ایسی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہئے اس کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم نہ کرسکے۔ تاہم، آپ کو NOAA موسمی ریڈیو (انگریزی میں) سننا چاہئے، ٹی وی دیکھنا چاہئے، ریڈیو سننا چاہئے یا سرکاری خبروں اور ہدایات تک فوراً رسائی کیلئے اکثر انٹرنیٹ دیکھنا چاہئے۔

زمین کھسکنے سے متعلق تفصیلی معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں http://www.usgs.gov/hazards/landslides/ ‎ (انگریزی میں) یا http://www.fema.gov/ (انگریزی میں)۔