آتش فشاں

امریکہ میں ممکنہ طور پر فعال آتش فشاں خاص طور پر ہوائی، الاسکا اور بحرالکاہل کے شمال مغربی علاقوں میں ہیں۔ جب آتش فشاں کے پگھلے ہوئے چٹانوں میں دباؤ پیدا ہوجاتا ہے تو، اس کے پھٹ پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے، جس سے لاوا بہنے لگتا ہے، زہریلی گیسیں اور اڑتی
پتھر اور دھویں خارج ہونے لگتے ہیں جو کبھی کبھی ہوا کی سمت میں سینکڑوں ميل تک چلے جاتے ہیں۔

  • مقامی ہنگامی اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
  • اپنے معاشرے کے انتباہی نظام اور آفات سے متعلق منصوبہ بندی، بشمول انخلاء کے راستوں کے بارے میں جانیں۔
  • جلدی سے انخلاء اور اپنے ساتھ اپنا پورٹیبل ہنگامی سازوسامان کا کٹ لے جانے کا منصوبہ بنائیں۔
  • اپنےہنگامی سازوسامان کے کٹ میں اضافی گاگلز اور اپنے ناک اور منہ کو ڈھکنے والی چیزوں کا اضافہ کرکے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔ اپنی اور اپنے خاندان کے ہررکن کی ناک اور منہ ڈھکنے کیلئے کچھ چیزیں شامل کریں۔
  • اگر آپ نکل نہیں پاتے ہیں تو، آپ کو گرتی ہوئی راکھ سے بچنے کیلئے گھر کے اندر رہنا چاہئے اور اس وقت تک اس کے دروازے، کھڑکیاں اور روشندانوں کو بند رکھیں جب تک کہ راکھ بیٹھ نہ جائے۔

باخبر رہیں

ہوسکتا ہے کہ مقامی انتظامیہ جو کچھ ہورہا ہے اور ایسی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہئے اس کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم نہ کرسکے۔ تاہم، آپ کو سرکاری خبروں اور ہدایات تک فوراً رسائی کیلئے NOAA موسمی ریڈیو (انگریزی میں) سننا، ٹی وی دیکھنا یا اکثر انٹرنیٹ پرجانا چاہئے۔

آتش فشاں کے پھٹنے پراس سے نمٹنے سے متعلق اضافی معلومات کیلئے، براہ کرم ملاحظہ کریں http://www.redcross.org/www-files/Documents/pdf/Preparedness/AreYouReady/PublicInformationVolcanoes.pdf (انگریزی میں) اور/ یا www.fema.gov (انگریزی میں)۔