SUV driving through snow

جاڑے کے طوفان اور انتہائی سرد موسم

اگرچہ موسم سرما کے خطرات پورے ملک میں الگ الگ ہیں، تاہم سبھی امریکیوں کو، خواہ وہ کہیں بھی رہتے ہوں، اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مقام پر کچھ قسم کے شدید سرد موسم کا سامنا ہونے کا امکان موجود ہے۔ اس کا مطلب انجمادی یا تقریباً منجمد کردینے والے درجہ حرارت، ساتھ ہی تیز ہوائیں اور برفباری یا شدید بارش والے طوفان ہوسکتے ہیں۔ موسم سرما کی بنیادی تشویشات میں سے ایک یہ ہے کہ سردی میں آپ کے گھر یا دفتر میں، حرارت، بجلی اور مواصلاتی خدمات کا ٹھپ پڑجانا، کبھی کبھی کئی دنوں تک کیلئے ہوسکتا ہے۔ نیشنل ویدر سروس سرمائی طوفانوں کو "فریبی قاتل" کا نام دیتے ہیں کیونکہ زیادہ تر اموات بالواسطہ طور پر طوفان سے جڑی ہوتی ہیں۔ جبکہ، لوگ برف والی سڑکوں پر حادثے اور زیادہ عرصے تک سردی کا شکار ہونے پر ہائپوتھرمیا سے مر جاتے ہین۔ سردی کا موسم آنے سے قبل اس کیلئے تیاری کرنا ضروری ہے۔

اقدام 1: ایک کٹ حاصل کریں

  • ہنگامی سازوسامان کا تھیلا لیں جس میں نہ گلنے سڑنے والی غزائیں، پانی، بیٹری والی یا ہینڈ کرینک ریڈیو، اضافی فلش لائٹیں اور بیٹریاں شامل ہیں۔
  • سردی آنے سے قبل اپنے خاندان کے ہنگامی سازوسامان کے تھیلے کی اچھی طرح جانچ کریں اور ان کی تکمیل کریں اور موسم سرما کی تیاری کیلئے درج ذیل سازوسامان شامل کریں:
    • چٹانی نمک راہداریوں پر موجود برف پگھلانے کیلئے
    • ریت کشش ثقل کو بہتر بنانے کیلئے
    • برف کا بیلچہ اور برف ہٹانے والا دوسرا پھاوڑا۔
    • اس میں آپ کو گرم رکھنے کیلئےحسب ضرورت لباس اورکمبل بھی شامل ہیں۔

اقدام 2: ایک منصوبہ بنائیں

اپنے خاندان کو تیار کریں

  • خاندان کیلئے ہنگامی منصوبہ بنائیں۔ ممکن ہے کہ آفت کے وقت آپ کا خاندان ایک جگہ نہ ہو، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس طرح ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، آپ کس طرح آپس میں ملیں گے اور ہنگامی حالت میں کیا کریں گے۔
  • ایسے مقامات کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کا خاندان ملے گا، یہ جگہ آپ کے پاس پڑوس کے علاقے اور اس علاقے سے باہر دونوں جگہ ہو۔
  • ایک طویل فاصلے کی کال کرنا پورے شہر میں کال کرنے سے زیادہ آسان ہوسکتا ہے، لہذا شہر سے باہر رابطے کا نمبر الگ ہوچکے اہل خاندان کے درمیان گفتگو کیلئے بہتر ہوسکتا ہے۔
  • آپ ایسی جگہوں سے متعلق ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہ سکتے ہیں جہاں آپ کا خاندان وقت گزارتا ہے: کام، یومیہ نگہداشت اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہیں ہے تو، منصوبہ بنانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پرغور کریں۔
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس چیپٹر (انگریزی میں) سے معاشرتی ہنگامی کارروائی کی ٹیم (CERT) کی کلاس لیں۔ اپنی تربیت کو تاحال تازہ رکھیں۔

اقدام 3: باخبر رہیں

اپنے گھر کو تیار کریں

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا گھر اچھی طرح محجوز ہو اور یہ کہ آپ کے دروازوں اور کھڑکیوں کے درازوں پرموسمی پٹیاں لگی ہو تاکہ آپ کا گھر اندر سے گرم رہے۔
  • پائپوں کو محجوز بنا کر یا ان پر اخبار اور پلاسٹک لپیٹ کر محجوز بنائیں اور موسم سرما میں جمنے سے بچانے کیلئے نل کومعمولی طور پر ٹپکنے دیں۔
  • سیکھیں کہ پانی کے والوز کو کیسے بند کریں (پائپ پھٹ جانے کی صورت میں)۔
  • آگ بجھانے کا پھاوڑا دستیاب رکھیں، اور یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر کے ہرفرد کو اس کے استعمال کا طریقہ معلوم ہو۔ گھریلو آگ اضافی خطرہ ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ بغیرضروری احتیاطی تدابیر کے حرارت کے متبادل ذرائع اپنا لیتے ہیں۔
  • وقت رہتے اس بات کی معلومات حاصل کریں کہ آپ کو عمررسیدہ یا معذور دوستوں، پڑوسیوں یا ملازمین کیلئے کیا کرنا چاہئے۔
  • یہ جانچ کرنے کیلئے کہ کسی ٹھیکیدار کو رکھیں کہ آیا چھت برف کے جماؤ سے پڑنے والے شدید وزن - یا اگر متوازی چھتوں کا پانی نکاسی کا نظام کام نہ کرے تو پان کا وزن برداشت کرسکتی ہے یا نہیں۔
  • اگر آپ کے پاس کار ہے تو، گیس کی ٹنکی بھر لیں کیونکہ ہوسکتا ہے آپ کو گھرچھوڑنا پڑے۔ اس کے علاوہ، اپنی کار کی درج ذیل چیزوں کی جانچ کرلیں یا میکنک سے جانچ کروالیں:
    • دافع انجماد سطحیں - یہ یقینی بنائیں کہ وہ جمنے سے بچنے کیلئے موزوں ہیں۔
    • بیٹری اور اگنیشن نظام - بہترین حالت میں ہونے چاہئیں اور بیٹری کے ٹرمنل صاف ہونے چاہئیں۔
    • بریکس - کسی ٹوٹ پھوٹ یا اس کے سیال کی سطحیں دیکھ لیں۔
    • اخراجی نظام - کسی رساؤ یا پائپوں میں شکن کی جانچ کرلیں اور حسب ضرورت مرمت یا اسے تبدیل کریں۔ کاربن مونو آکسائڈ مہلک ہے اور عام طور پر کوئی انتبادہ نہیں دیتا۔
    • ایندھن اور ایئرفلٹرز - گیس کا ٹینک بھرا رکھ کر او اضافی چیزوں کا استعمال کرکے پانی کو نظام سے نکال دیں۔
    • ہیٹر اور ڈیفروسٹر (انجماد ختم کرنے والا پھاوڑا) - یہ یقینی بنائیں کہ وہ درست طریقے سے کام کررہے ہیں۔
    • بتیاں اور خطرے کے وقت جلنے بجھنے والی بتیاں - اس کے درست ہونے کی جانچ کرلیں۔
    • تیل - سطح اور وزن کی جانچ کرلیں۔ زیادہ بھاری تیل کم درجۂ حرارت پر جلدی جمنے لگتے ہیں اور بہتر چکنائی فراہم نہیں کرتے۔
    • تھرمواسٹیٹ - یہ یقینی بنائیں کہ یہ درست طریقے سے کام کررہا ہے۔
    • ٹائر - یہ یقینی بنائیں کہ ٹائروں میں موزوں کھانچے ہوں۔ موسمی پہیئے عام طور پر سردیوں کے زیادہ ترحالات کیلئے مناسب ہوتے ہیں۔ البتہ کچھ علاقوں کی سڑکوں پر چلنے کیلئے، گاڑیوں میں چین یا برف والے ٹائر مع اسٹڈ ضروری ہے۔
    • ونڈشیلڈ وائپر پھاوڑا - کسی دشواری کی مرمت کریں اور دھونے والے سیال کی مناسب مقدار برقرار رکھیں۔

ان اصطلاحات سے واقفیت حاصل کریں جن کا استعمال موسم سرما کے خطرے کی شناخت کیلئے کیا جاتا ہے۔

  • برفباری سڑکوں اور راہداریوں پر برف کی تہ چڑھا دیتی ہے۔
  • اولے ایسی بارش ہے جو سطح زمین تک پہنچنے سے قبل برف کر ٹکڑوں میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اولے کے سبب سڑک جم جاتی ہے اور پھسلواں ہوجاتی ہے۔
  • موسم سرما سے متعلق مشورہ کا مطلب ہے، برف اور برفباری کی توقع ہے۔
  • سرمائی طوفان کی نگرانی کا مطلب ہے کہ اگلے دن یا اگلے دودنوں میں شدید موسم جیسے شدید برفباری کی توقع ہے۔
  • سرمائی طوفان کا انتباہ کا مطلب شدید موسمی کیفیات شروع ہوچکی ہیں یا جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔
  • شدید برفانی طوفان کا انتباہ کا مطلب ہے شدید برف اور تیز ہوائیں گہری برفانی دھند پیدا کریں گی، جس میں کچھ بھی نظرنہیں آئے گا، برف بہنے لگے گی اور ہوائیں مہلک حد تک سرد ہونگی۔
  • انجماد/ جمنے کا انتباہ کا مطلب ہے انجماد سے بھی نیچے کی درجہ حرارت متوقع ہے۔
  • جب سرمائی طوفان کی نگرانی کا انتباہ جاری کیا جاتا ہے
    • مزید تازہ معلومات کیلئے NOAA موسمی ریڈیو، مقامی ریڈیو، اور ٹیلیویژن اسٹیشنز، یا کیبل ٹیلی ویژن جیسے موسمی چینل دیکھیں اور سنیں۔
    • موسمی حالات میں تبدیلی سے خبردار رہیں۔
    • غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
  • جب سرمائی طوفان کا انتباہ جاری کیا جاتا ہے
    • طوفان کے دوران گھر میں رہیں۔
    • اگر آپ کیلئے باہر جانا ضروری ہو تو، ہلکے کپڑوں کی کئی پرتیں آپ کو ایک بھاری کوٹ کے مقابلے زیادہ گرم رکھے گی۔ دستانے اور ہیٹ جسم کے درجہ حرارت کے نقصان کو روکیں گے۔ اپنے پھیپھڑوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنا منہ ڈھک لیں۔
    • برف والے، پھسلن بھرے راستوں پر احتیاط سے چلیں۔
    • اگر پائپ جم جائیں تو اس پر لگے انسولیشن یا اخبار کی پرتوں کو نکال دیں اور پائپوں کو صافی میں لپیٹ دیں۔ سبھی نلوں کو کھول دیں اور پائپوں پر گرم پانی ڈالیں جس کی شروعات وہاں سے کریں جہاں یہ سردی کے سب سے زیادہ رابطے میں ہے (یا جہاں سردی کا زیادہ اثر ہونے کا امکان ہے)۔
    • کیروسین والے ہیٹر کا استعمال کرتے وقت ہوا کی نکاسی کھلی رکھیں تاکہ زہریلا دھواں جمع نہ ہو۔ کیروسین والے ہیٹرز میں باہرلے جاکر ایندھن بھریں اور انہیں آتش گیر مادوں سے کم از کم تین فٹ دور رکھیں۔
    • طوفان کی حالت میں کار کے سفر سے بچیں، لیکن اگر آپ کو جانا ہی پڑے تو...
    • ٹرنک میں ہنگامی سازوسامان کا تھیلا رکھ لیں۔
      • ہنگامی استعمال اور ایندھن کی لائن کو جمنے سے بچانے کیلئے اپنے کار کے گیس ٹینک کو پوری طرح بھرا ہوا رکھیں۔
      • کسی شخص کو اپنی منزل، اپنے راستے، اور آپ کس وقت وہاں پہنچنے کی توقع کرتے ہیں اس کے بارے میں بتادیں۔ اگر آپ کی کار راستے میں رک جاتی ہے تو، آپ کے پہلے سے متعین راستے سے مدد بھیجی جاسکتی ہے۔
      • پابندی سے کھائيں اور زیادہ سے زیادہ سیال پیئیں، لیکن کیفین اور الکحل سے بچیں۔
      • اگرضرورت ہو تو، اپنے رہائشی مقام کو معمول سے تھوڑا ٹھنڈا رکھ کر ایندھن بچائیں۔ کچھ کمروں کی حرارت عارضی طور پر بند کردیں۔

مقامی افسران کو سنیںاپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے ذریعہ تیار کردہ ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلوم کریں۔ ہنگامی صورتحال میں، ہمیشہ، مقامی ایمرجنسی منیجمنٹ کے اہلکاران کے ذریعہ دی گئی ہدایات کو سنیں۔ سرمائی طوفانوں کیلئے منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کے طریقوں ساتھ ہیسرمائی طوفانوں کے دوران اور بعد میں کیا کریں، اس کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ملاحظہ کریں: فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (انگریزی میں) NOAA واچ (انگریزی میں), یا امریکن ریڈ کراس (انگریزی میں)۔