Medical professional handling testing equipment

نزلہ بخار کی وبا

آپ ابھی سے نزلے بخار کی وبا کے لئے تیاری کرسکتے ہيں۔ آپ کو نزلہ بخار کی وبا کے اثرات کی سنجیدگي اور آپ اور آپ کے گھروالوں پر نزلہ بخار کے اثرات کرنے کے اقدام دونوں ہی سے باخبر رہنا چاہئیے۔ اس چیک لسٹ سے آپ کو نزلہ بخار کی وبا کے لئے ضروری معلومات اور وسائل حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

وبا کے لئے منصوبہ بندی کریں:

  • پانی اور کھانے پینے کے اشیاء کی اتنی مقدار جمع کریں جو دو ہفتے کے لئے کافی ہو۔ وبا کے دوران، اگر آپ کسی دکان تک نہ پہنچ پائيں یا اگر دکانوں میں سامان ختم ہوجا‏ئے، تو آپ کے لئے اضافی سامان رکھنا ضروری ہے۔ یہ دوسرے اقسام کی ہنگامی صورت حالوں کے لئے بھی مفید ہوسکتا ہے جیسے کہ آفات میں یا جب بجلی چلی جائے۔
  • اپنے گھر میں نسخے کے ذریعے دستیاب ادویات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کی وقتا فوقتا پڑتال کرتے ہیں۔
  • نسخوں کے بغیر دستیاب ادویات اور صحت کے دوسرے سامان قریب رکھیں، جس میں درد کم کرنے کی ادویات، پیٹ کے درد کی ادویات، کھانسی اور نزلے کی ادویات، الیکٹرولائيڈ کے سیال اور وٹامن شامل ہوں۔
  • گھر والوں اور اعزا و اقربا سے تیمارداری، یا گھر میں ان کے دیکھ بھال کی ضروریات کے متعلق بات کریں۔
  • ہنگامی صورت حال کی جوابی کارروائی کی تیاری اور مدد کے لئے مقامی گروپوں کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔
  • اپنے علاقے میں نزلہ بخار کی وبا کی تیاری کے کوششوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔

جراثیم کے پھیلاؤ کو محدود کرکے جراثیم زدگی روکیں۔

قربت سے گریز کریں۔

  • بیمار لوگوں کے قریب جانے سے گریز کريں۔ جب آپ خود بیمار ہوں تو دوسروں سے دور رہيں تاکہ انہيں بیماری نہ لگے۔

بیماری کی حالت میں گھر پر رہيں۔

  • اگر ممکن ہو تو بیماری کی حالت میں دفتر یا اسکول نہ جائيں، اور گھر کے باہر کے کام بھی نہ کریں۔ اس طرح آپ بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہيں۔

اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپیں۔

  • کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ اور ناک کو ٹشو سے ڈھانپیں۔ اس کی وجہ سے آپ کے اطراف لوگ بیمار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

اپنے ہاتھ صاف کریں۔

  • اکثر ہاتھ دھونے سے آپ جراثیم سے محفوظ رہتے ہیں۔

اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کريں۔

  • اکثر جراثیم کسی جراثیم زدہ چیز کو چھونے کے بعد آنکھیں، ناک یا منہ چھونے سے پھیلتے ہيں۔

اچھی صحت کی دوسری عادات اپنائيں۔

  • اپنی نیند پوری کریں، چاق و چوبند زندگی گزاریں، اپنے ذہنی اور جسمانی دباؤ کو کنٹرول ميں رکھیں، کافی سیال لیں اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائيں۔

اچھی صحت کی عادات کی فروغ کے لئے پرنٹ کرنے کے قابل مواد

مزید معلومات

نزلہ بخار کی وبا کے لئے تیار ہونے اور اس کی جوابی کارروائی کے متعلق مزید معلومات کے لئے U.S Department of Health and Human Service کی ویب سائٹ www.pandemicflu.gov (انگریزی میں) پر تشریف لائيں۔