Nuclear Blast Mushroom Cloud

نیوکلیائی خطرہ

کوئی جوہری دھماکہ شدید روشنی اور حرارت کا ایک اِنفجار، ایک تخریبی فشاری لہر اور پھیلا ہوا تابکار مواد ہوتا ہے جو مِیلوں اِرد گِرد کی ہَوا، پانی اور زمینی سحطوں کو آلودہ کر سکتا ہے۔ کسی جوہری سانحے کے دوران، حتی الامکان، تابکار مواد سے بچنا ضروری ہوتا ہے۔

سرد جنگ کے دوران موجود جوہری خطرہ اَب ٹَل چُکا ہے؛ تاہم، یہ اِمکان بدستور اپنی جگہ پر قائم ہے کہ کوئی دہشت گرد کسی جوہری ہتھیار تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اِس قسم کے ہتھیار کو اِرتجالی جوہری ڈیوائسیں (IND) کہا جاتا ہے، جو عام طور سے اُن ہتھیاروں کی نسبت کافی چھوٹے، کم طاقتور ہتھیار ہوتے ہیں جو ہمارے تصوّر میں بستے ہیں۔ اگرچہ ماہرین یہ پیشگوئی کر سکتے ہیں کہ دیگر اَقسام کے حملوں کے مقابلے میں کسی جوہری حملے کا اِمکان ذرا کم ہے، اس کے باوجود اُن آسان اِقدامات سے واقف ہونا ضروری ہے جن سے آپ کی جان اور آپ کی فیملی کی جان بچ سکتی ہے۔

کوئی حملہ ہونے سے پہلے اُس کی تنبیہہ ہونے کی صورت میں۔

ہنگامی جوابی عملے کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ اس کو بنیاد بناتے ہوئے کہ متعلقہ خطرے کے بارے میں کیا جانتے ہیں، ممکن ہے آپ کو پناہ لینے، کسی مخصوص مقام پر جانے، یا موجودہ علاقے کو خالی کرنے کو کہا جائے۔

کوئی تنبیہہ نہ ہونے کی صورت میں

  1. فوری طور پر پناہ لے لیں۔
    • نزدیک ترین عمارت تلاش کریں، بہتر ہے کہ اینٹ یا تعمیری مسالے سے بنی ہوئی ہو، اور باہر کی طرف موجود ہر تابکار مواد سے بچنے کے لئے اس کے اندر چلے جائيں۔
    • اگر کوئی بہتر پناہ گاہ ہو، جیسے کسی کثیر المنزلہ عمارت یا تہہ خانے تک چند ہی منٹ کے اندر پہنچنا ممکن ہو، تو فوراً وہاں چلے جائیں۔
    • حتی الامکان زمین کے زیادہ سے زیادہ اندر والے حصّے میں یا کسی اونچی عمارت کے بیچ میں چلے جائیں۔ اِس کا مقصد آپ اور باہر موجود تابکار مواد کے درمیان حتی الامکان زیادہ سے زیادہ دیواریں، تعمیری مسالے، اِینٹیں اور مٹی کو حائل کرنا ہوتا ہے۔
  2. اندر کی طرف رُکے رہیں
    • کسی جوہری دھماکے کے بعد تابکاری سطحیں انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہیں البتہ سطحیں تیزی سے کم ہونے لگتی ہیں۔
    • کم از کم 24 گھنٹے اندر کی طرف رہنے کی توقّع رکھیں مگر یہ کہ ارباب اختیار کی ہدایات میں اِس کے عَلاوہ کچھ ہو۔
    • جہاں پر آپ ہیں بدستور وہیں پر موجود رہیں، خواہ آپ اپنی فیملی سے الگ کیوں نہ ہو گئے ہوں۔ متاثرہ مقام میں موجود تمام اَفراد کے لئے اندرونی حصّہ سب سے زیادہ محفوظ ثابت ہوتا ہے۔ اس سے آپ کی زندگی بچ سکتی ہے۔
    • اُونچی ترین تابکار سطحیں بننے کے عرصے میں بدستور اَندر کی طرف رہنا، باہر کی طرف موجود تابکار مواد سے دور پناہ لینا ہی سب سے زیادہ محفوظ ثابت ہوتا ہے۔
  3. معلومات حاصل کری
    • جب موجودہ جگہ کو خالی کرنا آپ کے بہترین مفاد میں ہوگا، تو آپ کو اُسے خالی کرنے کو کہہ دیا جائے گا۔ خبریں اور / یا ہدایات فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب طریقوں سے کام لیا جائے گا۔
    • تابکار مواد کی راہ میں – دھماکے سے ہوا کے بہاؤ کی جانب – موجود اَفراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو بھی کہا جا سکتا ہے۔
  4. اگر اس دھماکے کے دوران یا بعد میں آپ باہر کی طرف موجود تھے، تو خود کو صاف کر لیں۔ آپ کے بدن پر لگ چُکے تابکار مواد کو زائل کرنے کے سلسلے میں ایسے آسان اِقدامات ہیں جنہیں آپ اُٹھا سکتے ہیں۔
    • تابکار مواد کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنا لباس اتار دیں۔
      • آپ کو ایسے عمل کرنا چاہئے گویا کہ آپ اپنے گھر کو کیچڑ میں بھری حالت میں جا رہے ہیں: آپ نہیں چاہیں گے کہ اپنے گھر کے اندر مٹی جھاڑیں۔
      • عملاً ممکن ہو، تو اپنے لباس کو کسی پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ کر مُہر لگا دیں یا اس تھیلے کو کَس دیں۔
      • اس تھیلے کو جتنا ممکن ہو سکے انسانوں اور جانوروں سے دور رکھیں تاکہ اُس سے نکلنے والی تابکاری سے دوسرے متاثر نہ ہوں۔
      • زیب تن لباس کی بیرونی تہ اتارنے سے 90% تابکار مواد زائل ہو سکتا ہے۔
    • ممکن ہونے کی صورت میں، کافی زیادہ صابن اور پانی سے نہا لیں تاکہ تابکار مواد کی آلودگی کو زائل کرنے میں مدد مل سکے۔ جِلد کو مت رگڑیں اور نہ ہی کُھرچیں۔
      • اپنے بالوں کو شیمپو یا صابن اور پانی سے دھو لیں۔ اپنے بالوں میں کنڈیشنر کا استعمال مت کریں کیونکہ اس سے تابکار مواد آپ کے بالوں سے چِمٹ جائے گا، جس کی وجہ سے آسانی سے دُھل نہیں نکلے گا۔
      • ملائم انداز میں کسی گیلے صاف کپڑے کی مدد سے اپنی ناک کو جھٹکیں اور اپنے آنکھوں کے پپوٹوں اور پلکوں کو صاف کریں۔ ملائم انداز میں اپنے کانوں کو صاف کریں۔
    • اگر آپ نَہا نہیں سکتے، تو جاذب کپڑے کے ٹکڑے یا گیلے صاف کپڑے کی مدد سے جِلد کا وہ حصّہ صاف کر لیں جو کپڑے سے ڈھکا ہوا نہیں تھا۔